تجاوزات، رکاوٹوں کا خاتمہ اور یوم عاشور پر برآمد ہونے والے ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے:نشاط ضیاء قادری

کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ،شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ،رکاوٹوں کا خاتمہ اور سڑکوں پر کھڑی ناکارہ گاڑیوں کو ہٹا دیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری ،میونسپل کمشنر مسرور میمن اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت محرم الحرام کے دوران بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے قائم کئے گئے۔

کنٹرول روم کے دورے پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،XEN ایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی عباس شاہ اور شاہ فصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز بھی موجود تھے اس موقع پر شاہ فیصل زون کی جانب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو مرکزی کنٹرل روم میں عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات اور ممکنہ برسات کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ میں بتا یا گیا کہ شاہ فیصل زون کے تحت عاشورہ محرم کے حوالے سے تمام تر بلدیاتی انتظامات مکمل کرکے جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔

اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے جلوسوں کے روٹس اور علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کئے گئے ہیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہاکہ عاشورہ محرم کے موقع پر عزداران حسین کو بلا تعطل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی میں 9 اور 10 محرم کی تعطیل منسوخ کرکے افسران و عملے کو معمول کے مطابق فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے مرکزی کنٹرول روم میں منتظمین امام بارگاہ اور جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے۔

میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران علاقائی مسائل کے حل میں تعاون پر تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے مشکور ہیںمیونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ عاشورہ محرم پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور ممکنہ برسات کے پیش نظر تمام تر مشنری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے اور کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کو ممکن بنا یا جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri