تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا: محمد عارف خان

Mohammad Arif Khan

Mohammad Arif Khan

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد شہر کو عارضی اور سالہا سال سے قائم پختہ تجاوزات سے صاف کر کے شہر کا حقیقی حسن اور کشادگی بحال کرنے کے لیے بہت جلد بھر پور اور موثر مہم کا اجراء کیا جائے گا تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا اور اصولوں کے مطابق ہارون آباد کو تجاوزات فری شہر بنانے کا عزم کیا ہے تجاوزات نے شہر میں بہت سے مسائل کو جنم دیا ہے اور ان مسائل سے نجات کا واحد راستہ تجاوزات ہٹانے میں مضمر ہے اس سلسلہ میں مربوط اور موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی تجاوزات کا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں ہے بلکہ شہریوں کو درپیش تکالیف کا ازالہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہارون آباد میں نئی سڑکات کی تعمیر کا منصوبہ چل رہا ہے اور شہر کی اہم سڑکات زیر تعمیر ہیں ان سڑکات کے ارد گرد بڑی تعداد میں شجر کاری کی جائے گی اور اس سے نہ صرف تجاوزات کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار ہو گی بلکہ شجر کا روایتی سر سبزو شاداب چہرہ بھی سامنے آسکے گا اور شجر کاری کے سلسلہ میں بھی ایک پلان تیار ہے جس پر عملدر آمد کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے انہوں نے عوام الناس کو مطلع کیا کہ جہاں جہاں سڑکات کی تعمیرات ہو رہی ہے وہاں عوام جلد از جلد واٹر سپلائی سیوریج اور گیس کے کنکشن کروالیں بعد ازاں پختہ سڑکوں کو اکھاڑنے کی اجازت نہ ہو گی۔