کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرکے ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے ملیر ریور برج تا شمع شاپنگ سینٹر تک شام کی اوقات میں ٹریفک جام کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ مذکورہ شاہراہ پر غیر قانونی پارکنگ اور ہر قسم کی تجاوزات کا فوری خاتمہ کرکے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا یا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
مختلف شاہراہوں پر تجاوزات کے قیام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر بلاتفریق شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر ٹریفک کے نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیاس موقع پر انہوں نے افسران سے کہاکہ تجاوزات کے قیام کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کریں تاکہ تجاوزات کے قیام کو روکا جاسکے بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے صفائی وستھرائی کے حوالے سے بلا تعطل کام کو جاری رکھا جائے عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔