کراچی : بلدیہ کورنگی کے تحت صاف سرسبز پر امن سندھ مہم کے تحت صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ شاہراہوں فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے اور شاہراہوں پر لگے بینرز اُتارنے کے حوالے سے اقدامات تیز کے ساتھ جاری ہیں ،گزشتہ روز شاہ فیصل زون کے تحت شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے گرینڈ آپریشن کے دوران اہم شاہراہوں ،چورنگیوں اور چواہوں سمیت سروس روڈز سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے شاہراہوں کو مکمل کلیئر کردیا گیا محکمہ انسداد تجاوزات نے شاہ فیصل زون کی حدود میں تمام شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور تجاوزات اور رکاوٹوں کا از خود خاتمہ کردیں ورنہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے دوران تجاوزات کا خاتمہ اور جرمانے عائد کئے جائیں گے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی صفائی و بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری مہم کا معائنے کے لئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمانہ کار کردگی کو بہتر اور شکایتی مراکز کو فعال بنائیں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں شاہ فیصل زون میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے مکمل پاک بنا یا جائے۔
اورتجاوزات کے قیام کی روک تھام کے لئے کوئیک رسپانس ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا جڑ سے خاتمے کرکے علاقائی خوبصورتی اور عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع کورنگی کو کوڑا کرکٹ اور تجاوزات سے پاک شہر کراچی کا مثالی ضلع بنائیں گے۔