با اثر تجاوزات مافیا کے خلاف پنجاب حکومت کے اعلی حکام کا فوری نوٹس
Posted on February 8, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
اٹک: با اثر تجاوزات مافیا کے خلاف پنجاب حکومت کے اعلی حکام کا فوری نوٹس اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کی دورڑیں ٹی ایم اے میں اعلی سطح اجلاس طلب شہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چوہدری منور پنڈی گھیب کے بااثر تجاوزات مافیا کیلئے مولا جٹ بن گئے۔
لاتوں کے بھوت بانوں سے نہیں مانتے یہ محا ورہ سچ ثابت ہو گیاچند روز قبل قومی اخبارات میں تجاوزات مافیا کے خلاف خبریں شائع ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب نے فوری ایکشن لیا اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل سطح کے افسران کا ہنگامی اجلاس بلا کر تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا۔
اس کے بعد کمیٹی چوک میں موجود تجاوزات مافیا اس طرح غائب ہوا جیسے گدھے کے سر سے سینگ شہریوں کی شکایات پر اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے بعد پنجاب حکومت کے اعلی افسران حرکت میں آگئے انہوں نے عوام کو درپیش اس مسئلہ کا سختی سے فوری نوٹس لیااور اسسٹنٹ کمشنر کو تجاوزات مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com