سرگودھا (جیوڈیسک) تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے سرکاری جگہ سے سامان نہ اٹھانے والے چار تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ٹی ایم اے کا انکروچمنٹ عملہ بلاک نمبر 3 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا
لیاقت وغیرہ چار تاجروں نے کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کو سامان اٹھانے سے روک دیا اور اہلکاروں کو قتل کی دھمکیاں دیں جس پر ٹیم واپس چلی گئی۔ اہلکاروں کی رپورٹ پر پولیس نے تاجروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔