تجاوزات کیخلاف ٹی ایم اے انتظامیہ کا آپریشن

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تجاوزات کیخلاف ٹی ایم اے انتظامیہ کا آپریشن، بازار میں بار بار ٹریفک معطلی کے مسئلہ کا خاتمہ ہوگیا۔مستقل بنیادوں پر تجاوزات ہٹائی جائیں جبکہ قانون شکنی کی عادت سے باز نہ آنے والے افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے۔

ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریٹر وزیرآباد رائو سہیل اختر کی خصوصی ہدایات پر ٹی ایم او سمیر انتصار چیمہ نے لاہوری گیٹ مین بازار سے تجاوزات ختم کروادیں۔ ٹی ایم او آفس کے انسپکٹر حیدر علی تارڑ، دائود عشرت چیمہ، عبد الرحمن بٹ،ارسلان آصف اور دیگر عملہ نے آپریشن کرتے ہوئے اہم بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کروادیا اور تجاوزات مافیا کی ریڑھیاں، بینچ اور دیگر سامان اپنے قبضہ میں لیکر دفتر پہنچا دیں۔ آپریشن کے بعد بازا ر کھلا ہوجانے سے ٹریفک کی بار بار معطلی کا مسئلہ ختم ہوگیا۔

شہریوں نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم او کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مستقل بنیادوں پر تجاوزات کا خاتمہ ممکن بنایا جائے جبکہ قانون شکن افراد کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔