بیرونی قوتیں اور ان کے آلہ کار نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو عمران چنگیزی
Posted on September 23, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کی مخلصانہ کوششوں مسلح افواج کی جانب سے مذاکرات کے فیصلے کی حمایت اور طالبان کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کے اظہار کے بعد اَپر دیر میں فوجی افسران کو نشانہ بنانے کے بعد گزشتہ روز پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے گرجا گھر پر خود کش حملہ حکومت طالبان مذاکرات کو ناکام بنانے کی منظم سازش ہے۔
یہی وجہ ہے کہ افواج پاکستان کے افسران کو نشانہ بنانے کے باوجود حکومت و فوج کی جانب سے مذاکرات کیلئے ثابت قدمی کے بعد اب اقلیت کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ایک منظم سازش کے تحت اقلیتوں کو بھڑکاکر احتجاج کے نام پر حالات خراب کئے جارہے ہیں تاکہ اسے عالمی ایشو کے طور پر استعمال کرکے پاکستان طالبان مذاکرات کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کی جاسکے۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف ) عمران چنگیزی نے پشاور میں گرجا گھر پر خود کش حملے کے بعد کراچی میںعیسیٰ نگری کے مقام پر اقلیت کے نام پر کی جانے والی لاقانونیت اور اشتعال انگیزی و شر پسندی پر تشویش ومذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتیں اور ان کے اندرونی آلہ کار نہیں چاہتے۔
پاکستان میں امن قائم ہو مگر امن واستحکام پاکستان کیلئے قربانیوں کی ناقابل فراموش’ بیمثال و لازوال قربانیاں دینے والی افواج پاکستان اور حکومت پاکستان امن و خوشحالی کی خواہاں اور طالبان سے مذاکرات کی متمنی ہیں کیونکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ملک و قوم کا خوشحال مستقبل امن سے مشروط ہے۔