ایرانی (جیوڈیسک) وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک عوام کے مطالبات کی روشنی میں بیرونی فوجوں کی مداخلت کو ختم کرنے کے لئے کوششیں تیز کریں۔ تہران میں مسلم ممالک کی طرف سے سفارت کاروں کے ساتھ ایک اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے ممالک جمہوریت۔
مذہبی اور قومی اقدار کی بنیاد پر ایک اسٹریٹجک اور حساس پالیسی ترتیب دیں۔ انہوں نے غیر ملکی افواج کی مداخلت کی روک تھام اورمشرق وسطی میں مستقل امن قائم کرنے کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کا کی ضرورت پر بھی زور دیا۔