لاہور (جیوڈیسک) دفاع صحابہؓ و دفاع پاکستان کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اہلسنت کے ہوتے ہوئے کوئی بیرونی ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،طاہرالقادری ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں، فرقہ واریت کا خاتمہ نظام خلافت راشدہ کے نفاذ میں مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام دفاع صحابہؓ و دفاع پاکستان کانفرنس میں اجتماع سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ دفاع صحابہؓ و دفاع پاکستان ہر پاکستانی کا بنیادی فرض ہے ، ہم جس طرح تحفظ ناموس صحابہ کے لیے قربانیاں دیتے آرہے ہیں۔
اسی طرح ہر مشکل وقت میں اس ملک کے لیے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،طاہرالقادری بیرونی ایجنڈے پر کا م کررہے ہیں، ہم عمران خان اور طاہرالقادری سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک و قوم پر رحم کرتے ہوئے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کردھرنا ختم کرکے متاثرین سیلاب کی مدد کریں۔ ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں، مولانا مسعود الرحمن عثمانی ،مولانا اشرف طاہر نے کہاکہ قادری دھرنے میں حزب اللہ کے جھنڈوں کا ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔ دفاع صحابہؓ و دفاع پاکستان کانفرنس میں متفقہ طورپر قرارداد منظورکی گئی کہ ملک میں نظام خلافت راشدہ کا عملی نفاذ کیا جائے۔