براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 6.1 فیصد اضافہ

Business

Business

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 6.1 فیصد اضافے سے 66 کروڑ 98 لاکھ ڈالر رہی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد (انفلوز) 1 ارب 42 کروڑ 45 لاکھ ڈالر اور انخلا (آؤٹ فلوز) 75 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہا، اس طرح خالص براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 66 کروڑ 98 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 63 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 5.2 فیصد کمی سے 78 کروڑ 26 ل اکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 82 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہی تھی، رواں مالی سال غیرملکی نجی سرمایہ کاری 13.2 فیصد کمی سے 82 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 72 کروڑ 2 لاکھ ڈالر رہی ہے۔