بیرونی ادائیگیاں، سرکاری زرمبادلہ ذخائر 9 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کم

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں کی مد میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے باعث ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 9 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی تاہم مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 12 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب 55 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 67کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 9 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 88 کروڑ 21لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر 8 ارب 78 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 43 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 46 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، گزشتہ ہفتے کے دوران قابل زکر انفلوز نہیں دیکھے گئے۔