کراچی (جیوڈیسک) آج وزیر خزانہ نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روپے کی قدر میں گراوٹ کو مصنوعی قرار دیا تھا۔
تاہم، سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ موجودہ ایکسچینج ریٹ معیشت کے اشاریوں سے ہم آہنگ ہے، ایکسچینج ریٹ میں کمی غیرملکی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرے گی۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3٫1 فیصد کمزور پڑا۔ ڈالر 104 روپے 90 پیسے بڑھ کر انٹر بینک میں 108 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔