وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد بھتہ قانون جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور بھتہ خوری کے مقدمات دہشت گردی کی عدالت میں چلیں گے۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ بھی شریک تھے۔