بھتہ خوروں کیلئے سزائے موت مقرر کی جائے: تاجر اتحاد

Trader

Trader

کراچی (جیوڈیسک) کراچی آل کراچی تاجر اتحاد نے کراچی میں لاقانونیت اور بے امنی کے خاتمے کے لیے چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی حکومت کو دس نکاتی تجاویز پیش کر دیں۔ کراچی میں عتیق میر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس نے تجویز پیش کی گئیں کہ بھتہ خوروں اور اغوا برائے تاوان کے مجرموں کی سزا موت مقرر کی جائے۔

کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اسلحہ کی بازیابی اور جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں سمیت ایک درجن سے زائد علاقوں سے نو گر ایریاز کا خاتمہ کیا جائے۔ تجارتی مراکز کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس پر مشتمل علیحدہ فورس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔