غیر نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے طلبا و طالبات میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ سلیم شاہد
Posted on January 31, 2014 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں سرگرم عمل کر کے طلبا و طالبات سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ان غیر نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے طلبا و طالبات میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اہلحدیث پنجاب میاں محمد سلیم شاہد نے مقامی سکول کے Funfair کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن پاکستان کے صدر سجاد مسعود چشتی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو سٹیج پر لانا اور ان میں اعتماد پیدا کرنااساتذہ کی زمہ داری ہے۔
اس تقریب میں ننھے منے طلبا و طالبات نے بڑے خوبصورت انداز میں ملی و قومی نغموں پر ٹیبلو پیش کئے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب سے مسز اسماء قیصر، مس افشاں شاہد ، مس ثوبیہ ارشاد، مس کنول احسان، مس انعم یوسف، مس ہما شاہد اور حافظ میاں محمد عثمان شاہد نے بھی خطاب کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com