صفائی وستھرائی کے نظام میں بہتری لاکر ہی صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on September 16, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے عوامی شعور اُجاگر کیا جائے، صاف ستھرے اورسرسبز ماحول کا قیام ہی صحت مند معاشرے کا ضامن ہے بلدیاتی ادارے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے صاف ستھرا اور سر سبز ماحول کا قیام یقینی بنانے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کی تمام یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ساتھ سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جائے عوام کو سرسبز اور صاف ستھرے ماحول کے قیام کی افادیت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ کورا کرکٹ اور کچر ے کو آگ لگا کر قدرتی ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات کے ذریعے نہ صرف قدرتی ماحول کو آلودہ بلکہ سانس اور دیگر امراض کے پھیلائو کا سبب بھی بن رہے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کونسل میں شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے تحت صفائی وستھرائی اور پارکوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنا نے کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچاکر صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے عوامی شعور کو اُجاگر کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائے جائیں اور اس کی حفاظت کی جائے۔