شدید سردی کے باعث بچے بھاری بھرکم بیگ اٹھا کر سکول جانے پر مجبور
Posted on January 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : شدید سردی کے باعث بچے بھاری بھرکم بیگ اٹھا کر سکول جانے پر مجبور۔ حکومت موسم سرما کی چھٹیاں کرے۔ ان خیالات کااظہار چوہدری محمد عارف ، رانا محمد اشرف، چوہدری فیاض نے اپنے بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں بچوں کو سکولوں سے موسم سرما کی چھٹیاں دی جاتی تھی تا کہ سردی کے باعث بچے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
اس بار حد سے زیادہ سردی ہونے کے باوجود بھی حکومت پنجاب نے موسم سرما کی تعطلات کا اعلان نہ کیا۔ جبکہ سندھ حکومت نے صوبہ سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شدید سردی کے اس موسم میں صبح سویرے بچے بھاری بھرکم بیگ اٹھا کر سکول جاتے ہیں تو سردی کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سے موسم سرما کی تعطیلا ت کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com