کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) شدید سردی اور موسمِ سرما کی چھٹیوں کے باعث کھلے پرائیویٹ سکولز اور اکیڈمیاں فی الفور بند کرنے کا حکم۔ ایس ایچ او کروڑ سکولوں کو چیک کرنے پہنچ گئے۔
2 جنوری تک سکول بند کرنے کے ساتھ ساتھ سکولوں میں سکیورٹی گارڈ رکھنے کا بھی حکم۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے 2 جنوری تک موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن شدید دھند اور سردی سمیت پشاور کے سکول میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود یہاں کے پرائیویٹ سکولز نے چھٹیاں نہیں کیں۔
اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مقامی ایس ایچ او منظور خان میرانی نفری کے ہمراہ کھلے ہوئے سکولوں کو چیک کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ اور سکولز مالکان کو سختی سے منع کیا کہ 2 جنوری تک سکول بند رکھے جائیں اور بعد ازاں سکولوں میں سکیورٹی انتظامات مکمل کیئے جائیں۔ وگرنہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔