شدید گرمی میں 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
Posted on May 2, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: شدید گرمی میں 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ گھروں میں پانی نہ ہونے کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ دوسری جانب وارڈ نمبر 1 ، وارڈ نمبر 5 کے ٹرانسفارمر جل گئے اور مین بھکر روڈ میں خرابی کی وجہ سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سابق صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، مخدوم انتظار شاہ قریشی ، مخدوم قمر الزمان قریشی ، حاجی پائندہ خان ، چوہدری شاہد گجر ، ملک اسماعیل کھوکھر ، شیخ نذر حسین ، ملک عبدالحمید گھلو نے محکمہ میپکو واپڈا کے حکام سے استدا کی ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com