انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: جرمن وزیر داخلہ

Germany

Germany

برلن (جیوڈیسک) جرمنی کے وزیر داخلہ تھوماس دماتزیر نے کہا ہے انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر داخلہ نے یہ بات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردانہ حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اور دہشت گردی دو علیحدہ موضوع ہیں اور ان دونوں میں جدائی کا قائل ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پیرس میں ہونے والے حملے میں بارہ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے تھے۔