انتہا پسندی اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے علم کو فروغ دینا، فروغ علم کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ارتضیٰ فاروقی

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہا ہے کہ پڑھا لکھا پاکستان ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے جہالت کے خلاف جہاد کے ذریعے ہی پڑھا لکھا پاکستان کی تعبیر کو ممکن بنا یا جاسکتا ہے ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت اور انہتا پسندی کے خاتمے کے لئے جہالت کے خاتمے اور علم کے فروغ کے لئے ہر فرد کو اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے سپرئیر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام ہفتہ طلباء کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات و اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرنسپل سپرئیر سائنس کالج پروفیسر ڈاکٹر نجم السلام ،پروفیسر شکیل قریشی ،پروفیسر ڈاکٹر فیض محمد،پروفیسر اللہ بخش ،پرودفیسر ڈاکٹر ناصر انصار،پروفیسر انعام،اور محمد اسماعیل بدایونی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں ہفتہ طلباء کے دوران منعقدہ متعدد مقابلوں میں نمایا کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم کئے گئے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے مزید کہاکہ جہالت ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چانٹ رہی ہے انہوں نے حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ علم کے فروغ کے لئے تعلیمی بجٹ میں اضافے کے ساتھ تعلیم میں دہرے نظام کا خاتمی یقینی بنا ئیں حصول علم کے لئے ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں امیر اور غریب کے بچے ایک چھت کے نیچے علم حاصل کرسکیں انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ علم کے حصول میں اپنی تمام تر توجہ مرکوز کریں جد ید دور میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیم واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرئیر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نجم السلام خان نے کہاکہ تعلیمی ماحول کی بہتر اور معاشرے میں سدھار لانے کے لئے اساتذہ کو اپنا فریضہ احسن طریقے سے پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ہوگاانہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اساتذہ کا احترام کریں اور علم دوست ماحول کے قیام کے لئے باہمی تعاون کو یقینی بنائیں۔