انتہا پسندی و دہشتگردی کی بنیادی وجہ ناانصافیاں اور محرومیاں ہیں: طاہر اشرفی

Tahir Ashrafi

Tahir Ashrafi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے علما، طلبا اور آئمہ مساجد کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں انتہا پسندی اور دہشتگردی بڑھنے کی بنیادی وجہ مذہب نہیں بلکہ ناانصافیاں اور محرومیاں ہیں۔

ان نا انصافیوں اور محرومیوں کو دور کرنے کیلئے عالمی قوتوں اور مسلم حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مدارس عربیہ کے طلبا، اساتذہ اور آئمہ مساجد کو جدیدعلوم سے استفادہ کرنا چاہئے۔ اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا ایوب صفدر، حافظ محمد امجد، مولانا عبد الحمید صابری، مولانا نعمان حاشر، مولانا محمد عمار بلوچ نے بھی خطاب کیا۔