کراچی : ملک کے طول و عرض میںجو دہشت گردی کا دور دورہ ہے،یہ ہماری قوم کا امتحان ہے جو کڑے وقتوں کی صورت میں اکثر اقوام کی زندگی میں آیا کرتے ہیں، مگر افسوس تو اس بات کا زیادہ ہے کہ آج اسلام کی پر امن اور بھارگی والے پیغام کو دہشت گردی کا بھیانک لیبل لگانے کی ناپاک سازشیں کی جا رہیں ایسے میں پوری قوم اور خصوصا طلباء و طالبات کو میدان ِ عمل میں آنا ہوگاوطنِ عزیز کے کونے کونے میںجاری دہشت گردی کی حالیہ لہر نے سب سے زیادہ اہلسنت کا نقصان کیا ہے اور جس جانب نگاہ اٹھائیںپر امن اور محب وطن قوتیں ہی اس کا نشانہ ہیں چاہے۔
وہ جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم ڈاکٹر سرفراز نعیمی علیہ الرحمہ کی شہادت ہو یا سانحہ نشتر پارک میں 63 سے زائد علما ء وقائدین اہلسنت کی شہادت ،نشانہ علماء وعوام اہلسنت ہی کو بنایا جا رہا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں کہا کہ ملک اس وقت جن نازک حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں اتنے بڑے سانحات کی اب یہ قوم مزید متحمل نہیں ہوسکتی ، آخر ہم کسے اپنا دشمن خیال کریں ایک طرف لوگ اسلام کا پاکیزہ نام اپنی ناپاک سازشوں کیلئے استعمال کر کے مساجد، مدارس و خانقاہوں کو بدنام کر رہے ہیں۔
دوسری طرف لوگ اپنی نا اہلیوں پر پردہ ڈالنے کی خاطر علوم ِ دین و دنیا کے مراکز کو تالے ڈالنے چل نکلے ہیں ، کراچی سے لیکر کشمیر تک تمام طلباء برادری یک زبان ہو کر ان دونوں عناصر کو مسترد کرتی ہے ، اورہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس ملک کی خاطر قربانیا ں دینا ہم اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں، اوراس نازک وقت میں اپنی قابلِ فخر افواج کے شانے بشانہ نہ صرف کھڑے ہیں بلکہ ان کی ایک پکار پر انکے شانہ بشانہ جانیں نثار کرنے کو بھی تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام پاکستان کے تحت منعقدہ عظیم الشان فقید المثال”پاکستان زندہ باد کانفرنس”سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر قائدِ طلبہ برادر حافظ عاکف طاہر نے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل برادر ریحان قادری نے کہاکہ انجمن طلباء اسلام نے فقید المثال”پاکستان زندہ باد کانفرنس” کے عنوان سے اس پروگرام کا انعقاد کرکے،اور کارکنانِ انجمن نے بھرپور شرکت کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ انجمن کا ایک ایک نوجوان جذبہ حب الوطنی کا پیکر اور وطن کی محبت اور ناموس کی خاطر اپنا تن من و دھن سب کچھ لٹا دینے کا عزم کیئے ہوئے ہے،جبکہ ان تمام داخلی و خارجی مسائل کا آسان اور عام فہم حل صرف اور صرف یہی ہے کہ یہان نظامِ مصطفیۖ نافذ کیا جائے ، اور جبکہ ہمارے جسموں میں خون کا ایک قطرہ بھی باقی ہے یہ جدّ و جہدِ نظامِ مصطفیۖ جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر مرکزی رہنماء براد رارقم رضا قادری ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات بلال یونس،GSکراچی سید افضال شاہ اور جوائنٹ سیکریٹری کراچی عمیر فتانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔جب کہ اس موقع پر صوبائی رہنماء واجد اکبر ، ضلعی رہنماء محمد آصف صدیقی سمیت شہر کے مختلف تعلیمی اداروں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء ، علماء و عوام اہلسنّت کی کثیر تعداد موجود تھی کانفرنسکے دوران فضائATIکے مقبولِ عام نعروں غلامئی رسولۖ میں موت بھی قبول ہے، نہ ہو جو عشقِ مصطفی ۖ توزندگی فضول ہے، ڈرائینگی بھلا کسے یہ راستے کی سختیاں ؟ ہم عظمتِ رسول ۖ کے پاسباں ہیں پاسباں ،سیّدی مرشدی یانبی یانبیۖ اور ہے عشق نبیۖ کا ATI وغیرہ سے گونجتی رہی۔۔
کانفرنس میںشہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے علاوہ علماء کرام ودیگر طبقات کی بھی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ درود وسلام کے ساتھ عالمِ اسلام کی بیداری ، اتّحادِ اہلِسنّت اور مصطفائی انقلاب کی دعائوں پرکانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔