نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں بینکوں نے مسلمان شہریوں کے اکاؤنٹ بند کرنا شروع کر دیئے، بینک آف امریکا، چیس مین ہٹن اور دیگر بینکوں نے اپنے مسلمان اکاؤنٹ ہولڈرز کو ایک خط کے ذریعے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ بند کئے جارہے ہیں، پچاس سے زائد مسلم اکاؤنٹ ہولڈرز نے اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ پوچھی تو کہا گیا کہ یہ بینک کی اندرونی پالیسی ہے کہ کسی کو وجہ نہ بتائی جائے۔
جبکہ ایک بینک نے بتایا کہ مسلمانوں کے اکاؤنٹ بینک کیلئے خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ بینکوں کی اس پالیسی کے خلاف مسلمانوں کے دو گروپوں نے امریکی محکمہ خزانہ سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے اکاؤنٹ بند کئے جانے کی تحقیقات کی جائیں۔