ممبئی (جیوڈیسک) ہندو انتہا پسندوں کی پاکستانی اداکاروں کو سنگین دھمکیوں کے بعد اداکار فواد خان نے بھارت چھوڑ دیا
فن ہار گیا ، انتہا پسندوں کا وار کام کرگیا ، ہندو انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث فواد خان بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان چلے گئے ۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالات بہتر ہونے تک فواد خان کی واپسی کے امکانات بہت کم لگ رہے ہیٕں۔
پاکستانی اداکار فواد خان بالی وڈ فلم اے دل ہے مشکل اور رات باقی میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔ انتہا پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کے فلموں کی ریلیز روکنے کی بھی دھمکیاں دی ہیں۔
چند روز پہلے ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔