صنعا (جیوڈیسک) یمن کے صدر منصور ہادی نے کہا ہے کہ حکومت طاقت استعمال کر کے انتہا پسند باغیوں کو کچل دے گی، انہوں نے کہا کہ حوثی باغی مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں کیونکہ انہیں محاذ جنگ پر شرمناک شکست کا سامنا ہے۔
عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ باغیوں کو سلامتی کونسل کی قرار داد 2216 کا پابند بنائے تاکہ ملک میں امن قائم ہو سکے۔
صدر منصور ہادی نے مزید کہا کہ سابق صدر علی صالح کے دہشت گرد گروپوں اور حوثیوں کے داعش اور القاعدہ کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔