بغداد (جیوڈیسک) عراق میں شدت پسندوں نے وزیراعظم نوری المالکی کی رہائش گاہ کے قریب قائم سیکیورٹی پوسٹس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا۔
دارالحکومت بغداد میں شدت پسند وزیراعظم نوری المالکی کے گھر کو تباہ کرنا چاہتے تھے، بارود سے لدی دو گاڑیاں ان کی رہائشگاہ کی جانب جاری رہی تھیں کہ سیکیورٹی پوسٹ بیرئیر اور اہلکار آڑے تو حملہ آوروں نے ہدف سے پہلے ہی گاڑیوں کو اُڑا دیا۔
دھماکے ہوتے ہی قرب وجوار میں واقع دکانوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ داعش کے جنگجوؤں نے واقعہ کی ذمے داری قبول کرلی۔