ماسکو (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف نیا چار ملکی اتحادوجود میں آگیا ہے۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس، ایران، شام اور عراق نے عسکریت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے کا ایک مرکز قائم کیا ہے، جو بغداد میں کام کرے گا۔
اس مرکز میں اس اتحاد میں شامل چاروں ملکوں کے اعلیٰ فوجی نمائندے بھی تعینات ہوں گے،یہ جوائنٹ انٹیلی جنس سینٹر مستقبل میں ممکنہ طور پر،داعش کے خلاف مربوط ملٹری آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تجیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیا اتحاد داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں پہلے سے قائم بین الاقوامی اتحاد کے حوالے سے طاقت کے توازن کو اِن ملکوں کے حق میں بہتر بنانے کی کوشش قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم اتحادشامی حکومت کا بھی مخالف ہے۔