اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شدت پسند معاشرے کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، اب ان کے خلاف کھل کر بولنا ہو گا
پرویز رشید نے کہا کہ شدت پسند ہم سب کے خلاف ہیں نام لے کر دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سیاستدانوں اور میڈیا کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
شدت پسند جمہوریت کو بھی تسلیم نہیں کرتے اور بچیوں کو تعلیم سے روکا جا رہا ہے۔ سب کو ان کے خلاف ایک ہو نا ہو گا میڈیا کو بھی ان کے خلاف کھل کر بولنا ہو گا۔