محرم میں امن برقرار رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے ، ڈی سی او

Muharram

Muharram

سرگودھا (جیوڈیسک) سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام امن کانفرنس منعقد ہوئی جسکی صدارت ڈی سی او ثاقب منان اور ڈی پی او راجہ بشارت نے کی۔ امن کانفرنس میں مولانا ثناءاﷲ بقائی، مولانا ضیاء الحسن، ندیم تبسم چیمہ، خالد اقبال مسرت و دیگر علماء نے شرکت کی۔

ڈی سی او ثاقب منان نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بھائی چارے کا مذہب ہے اور محرم الحرام کے دوران امن و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ دیگر مقررین نے اپنی خطابات میں کہا کہ وہ ملکی صورتحال کے پیش نظر امن و بھائی چارے کو فروغ دیں گے اور تمام مسالک کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔