عینی شاہدین آکر واقعے کی تفصیل سے آگاہ کریں، کینیڈین پولیس

Canadian Police

Canadian Police

اوٹاوہ (جیوڈیسک) کینیڈین پولیس نےآج پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے عینی شاہدین سے کہا ہے کہ وہ سامنےآئیں اور واقعے کی تفصیل سے آگاہ کریں، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ مسلح حملہ آوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں،اوٹاوافائرنگ کےواقعے کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ بدل رہی ہے، خبرایجنسی کے مطابق تین زخمیوں کواوٹاوااسپتال منتقل کر دیا گیا،جن میں سے دوکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ ان واقعات میں ایک فوجی ہلاک اور ایک گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔جبکہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا۔ ادھر شہر کے میئرنے کہا کہ آج کاواقعہ اوٹاوا اور کینیڈاکے لیے افسوسناک ہے، دریں اثنا مقامی میڈیا نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سےزخمی فوجی ہلاک ہوگیا۔