کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے لیاری کے علاقے سنگولین میں لیاری کے مقامی رہنما اور سٹی الائنس کے سربراہ عزیر بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور 8افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے کی کارروائی سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، لیاری سے منتخب پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی سنیعہ بلوچ نے چھاپوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر گرفتار کیے گئے افراد کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔