ایف آ ئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار کا ابتدائی پوسٹمارٹم مکمل

Chaudhry Zulfiqar

Chaudhry Zulfiqar

اسلام آباد (جیوڈیسک)ایف آ ئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار کا ابتدائی پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا، جسم پر زخموں کے 17 نشانات پائے گئے۔حتمی رپورٹ دو دن میں تیار ہو جائے گی۔پمز اسپتال کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے چودھری ذوالفقار کا پوسٹمارٹم کیا۔

میڈیکل بورڈ میں پروفیسر تنویر خلیق، ڈاکٹراشوک تنوانی، ڈاکٹر نصیر احمد ، ڈآکٹر فرخ ، مطاہر شاہ اور نسرین بٹ شامل تھے،چودھری ذوالفقار کے جسم سے ایک گولی بھی نکالی گئی ،پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے میڈیا کو بتایا کہ چودھری ذوالفقار کا ابتدائی پوسٹمارٹم ہو گیا ہے۔