ایف اے کپ : فٹ بال کلب وِگن پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

Bagan Football Club

Bagan Football Club

فٹبال کلب وِگن نے پہلی بار ایف اے کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی، پریمیئر لیگ میں پانچ مقابلے ہوئے۔وِمبلے میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں وِگن کی ٹیم مِل وال کے مدمقابل ہوئی۔

وِگن نے میچ کا جارحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے پہلے ہاف اور پھر دوسرے ہاف میں گول اسکور کر کے پہلی بار ایف کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ حریف ٹیم ایک گول بھی اسکور نہ کر سکی۔

فاتح ٹیم کا فیصلہ کن میدان چیلسی یا مانچسٹر سٹی کے ساتھ لگے گا۔ ادھر پریمئیر لیگ کے میچ میں آرسنل اور ایورٹن نے اپنی مدمقابل ٹیموں کو شکست دے دی۔ آسٹن وِیا، لیور پول اور ساتھمپٹن کے میچ بے نتیجہ ختم ہو گئے۔