اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے ایف ایٹ کچہری میں ملوث خودکش حملہ آوروں کے خاکے جاری کردیے، دونوں دہشت گردوں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔
اسلام آباد میں پیر کے روز دہشتگردوں نے ایف ایٹ کچہری کو نشانہ بنایا، حملے میں سیشن جج سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے، اسلام آباد پولیس کے مطابق خودکش حملے میں ملوث دونوں دہشتگردوں کے چہرے پر ہلکی داڑھی تھی، ایک دہشت گرد کے بال گھنگریالے جبکہ دوسرے دہشتگرد نے ٹوپی پہن رکھی تھی۔
پولیس تحقیقاتی ٹیم نے خاکے عینی شاہدین اور زخمیوں کی مدد سے تیار کیے، پولیس نے درخواست کی ہے کہ ملزمان کے بارے میں معلومات 0519261510 اور 03005000577 پر دی جاسکتی ہے، معلومات فراہم کرنے والے کا نام راز میں رکھاجائے گا۔