ایف بی آر کی جعلی ای میلز اور ویب سائیٹ کے ذریعے فراڈ کی کوششیں

PBR

PBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایف بی آر کی جعلی ای میلز اور ویب سائیٹ کے ذریعے فراڈ کی کوششیں کی جارہی ہیں، ادارے نے عوام کو ہوشیار رہنے اور مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت کردیایف بی آر کے مطابق جعلی ای میلز اور ویب سائیٹ کے زریعے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

جعل ساز سب سے پہلے ایک ای میل کرتے ہیں جس میں عوام کو کہا جاتا ہے کہ ٹیکس ریفند حاصل کرنے کے لیے ایک لنک پر کلک کریں جب کوئی شخص ایسا کوئی ویب پیج کھولتا ہے تو اس سے اس کے بینک اکاونٹ کی معلومات اور پاس ورڈ پوچھا جاتا ہے۔ ایسی معلومات دینا نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

ایف بی آر نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ ادارہ کبھی بھی اس طرح بینک اکاونٹ کی معلومات حاسل نہیں کرتا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ customerservice@fbr.gov.pk کا ای میل جعلی ہے اور اس ایڈریس سے کی گئی ای میل پر یقین نہ کیا جائے۔ اگر کوئی شخص دھوکے کا شکار ہو چکا ہے تو فورا اپنے بینک اکاونٹ کا پاس ورڈ تبدیل کرکے متعلقہ بینک کو مطلع کرے۔