ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہدف سے کم

FBR

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران اکیس کھرب کے نظر ثانی شدہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مزید اٹھ سو انچاس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی ار نے رواں مالی سال کی پہلی شین سہ ماہیوں کے دوران 13کھرب 44ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔

جو اس عرصہ کیلئے مقررہ 17کھرب کے ہدف سے 356ارب روپے کم ہیں ،اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال اس عرصے کے دوران 12کھرب 59ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں۔

اس طرح رواں سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران ٹیکس وصولیاں گذشتہ سال کے مقابلے میں تو ایک کھرب 14ارب روپے زائد رہیں مگر ہدف سے کاگی کم ہیں۔

ایف بی آر کیلئے رواں مالی سال کے دوران 23کھرب 81ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جسے بعد ازاں نظر ثانی کے بعد 21کھرب 93ارب روپے کردیا گیا تھا۔