ایف بی آر نے ٹیکسوں میں اضافے کا مسودہ صدر کو بھیج دیا

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اپنی آمدن بڑھانے میں ناکام ہوگئی تو اس کی سزا عوام کو دینے کا فیصلہ کرلیا، ایف بی آر نے ٹیکسوں میں اضافے کا مسودہ صدر پاکستان کو بھیج دیا ہے جس پر دستخط ہونے کے بعد یہ آرڈیننس بن جائے گا۔

ایف بی آر نے دیگر اقدامات کے ساتھ بجلی کے کچھ صارفین ، نئی کاروں کی خریداری اور بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس میں اضافے کی سفارشات بھی صدر پاکستان کو بھجوا دی ہیں۔