لاہور(جیوڈیسک) لاہور کی سول عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے شہری کے پلازہ پر قبضہ کیخلاف حکم امتناعی جار ی کر دیا۔ سول جج لاہور نعیم شوکت نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو شہری امین الدین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا۔
کہ ادکارہ میرا نے جعلی رجسٹری اور دستاویزات بنا کر گلبرگ میں واقع پلازہ پر قبضہ کر رکھا ہے حالانکہ اس پلازہ کا حقیقی مالک میں ہوں لہذا عدالت حکم امتناعی جاری کرے۔ عدالت نے درخواست پر اداکارہ میرا کو پلازہ پر قبضہ کرنے سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا جس کے بعد کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔