فیس بک پر گستاخانہ خاکے پوسٹ کرنے والا گرفتار

Facebook

Facebook

کراچی (جیوڈیسک) اتحاد ٹاؤن کے علاقے سعید آباد بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9-B میں رہائش پذیر 22 سالہ اعظم خان ولد شیر جان نے گزشتہ روز اپنی فیس بک آئی ڈی سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کے گستاخانہ خاکے پوسٹ کیے تھے۔

ایس ایچ او شہزاد نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر خاکے آنے کے بعداسی علاقے کے رہائشی محمد جمیل نے مذکورہ خاکے اپنی فیس بک آئی ڈی پر دیکھے اور اہل محلہ کو آگاہ کیا جس پر علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور مشتعل لوگوں کی بڑی تعداد اعظم خان کے گھر پہنچ گئی جسے جلانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر کو جلنے سے بچا لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم گھر سے فرار ہوگیا تھا اور گھر میں صرف اس کی ضعیف والدہ موجود تھی تاہم پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم اعظم خان کو بلدیہ ٹاؤن کے ایک مقام پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 189/2014 بجرم دفعہ 289-A کے تحت درج کر لیا ہے۔