اسلام آباد : پاکستان کے معروف صحافی، کالم نگار اور نوجوان شاعر ملک جمشیداعظم کے” فیس بک” پیج پر چاہنے والوں کی تعداد صرف ایک مہینے میںدس ہزارسے تجاوز کر گئی یہ دس ہزار کی حد عبور کرنیوالے پہلے نوجوان پاکستانی کالم نگارہیں ملک جمشیداعظم فروری 2014ء “گلوبل پوائنٹ “کے ٹائیٹل سے کالم لکھ رہے ہیں۔
یہ فروری 2014ء سے کالم نگاری کررہے ہیںملکی اورغیرملکی سروے کے مطابق ملک جمشیدنوعمری میں عوام میں اتنے زیادہ مقبول ہو نے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ان کے کالم انٹرنیٹ پربہت زیادہ شیئرہوتے ہیں۔مشہورپاکستانی ویب سائٹ ہماری ویب ڈاٹ کام پراس وقت چھتیس ہزارسے زائدکالمزپبلش ہوچکے ہیں۔جبکہ ملک جمشیداعظم کاکالم “انوکھاپھل” ہماری ویب ڈاٹ کام پرریٹنگ میںنمبر1پراورسب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالمزمیںسے ٹاپ120کی لسٹ میںپہنچ چکاہے ۔اسکے علاوہ ملک جمشیداعظم کے کالمزپاکستان کے 30سے زائداخبارات اورنیوزویب سائٹس پرپبلش کئے جاچکے ہیں۔جوکہ اپنی طرزکاایک منفردریکارڈہے ۔جن میںروزنامہ ایکسپریس،روزنامہ اوصاف،روزنامہ اساس،یواین این پاکستان،سوچ نیوز،جیواُردو،راول نیوزاورہماری ویب سرفہرست ہیں۔
ملک جمشیداعظم نے جون 2014ء میں”فیس بک”پر”فین پیج” بنایا۔جس نے پہلے ہی مہینے دس ہزارسے زائدلوگوںکومتوجہ کرلیا۔یوںیہ اتنی جلدی لوگوںکی توجہ حاصل کرنے والے پہلے نوجوان صحافی ہیں۔ملک جمشیداعظم کی شاعری بھی مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے منظرِعام پرآرہی ہے جوکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں بہت مقبول ہورہی ہے۔ملک جمشیداعظم11جون1992ء کوگجرات کے ایک گائوںمیں پیداہوئے ۔جبکہ اب عارضی طورپراسلام آبادمیںرہائش پذیر ہیں۔انہوں نے کھاریاںکے ایک مشہورکالج سے آئی کام کیااور پھرپنجاب یونیورسٹی سے بی کام کی ڈگری حاصل کی اس کے علاوہ انہوںنے انگلش لینگوئج میں بیسٹ پرفارمنس کاایوارڈجبکہ مائکروسافٹ آفس میںبھی بہترین پرفارمنس کاایوارڈحاصل کیا۔
اس کے علاوہ ملک جمشیداعظم آٹوکیڈ2D’AND3D’کاڈپلومہ بھی رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ ملک جمشیداعظم سعودی عرب کی سیراور عمرہ کا شرف بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ دوبئی کی وزٹ بھی کر چکے ہیں۔ملک جمشیداعظم کے فیس بک پیچ کاایڈریس۔