اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر اور سیاسی و سماجی شخصیت ملک جمشید اعظم کے فیس بک پیچ پر چاہنے والوںکی تعداد صرف تین مہینوں میں30ہزارسے تجاوز کر گئی۔ ملک جمشیداعظم 11جون 1992ء میں پیدا ہوئے اوران کی عمراس وقت تقریباََ ساڑھے 22 سال بنتی ہے، جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ وہ فیس بک پر 30ہزار کی حد عبور کرنیوالے پہلے نوجوان کالم نگار ہیں۔ ملک جمشید اعظم فروری2014ء سے”گلوبل پوائنٹ”کے ٹائیٹل سے کالم لکھ رہے ہیں۔
ملکی اور غیرملکی سروے کے مطابق ملک جمشیداعظم نوعمری میںعوام میںاتنے زیادہ مقبول ہونے والے پہلے پاکستانی کالم نگارہیں۔ ملک جمشید اعظم کی بے باک اور سیاسی تجزیوں پر مشتمل تحریریں ہر عمر کے لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔جبکہ ان کے کالمز انٹرنیٹ پربہت زیادہ شیئرز ہوتے ہیں جنھیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ پڑھتے ہیں۔ مشہور پاکستانی ویب سائیٹ” ہماری ویب ڈاٹ کام” پر40ہزار سے زائدتحریروںکے مقابلے میں ملک جمشیداعظم کی لکھی گئی تحریر”انوکھاپھل”ٹاپ ریٹنگ قراددی گئی ہے۔
اسکے علاوہ ملک جمشید اعظم پہلے نوجوان پاکستانی کالم نگار ہیں جن کے کالمز50سے زائد پاکستانی اخبارات اورویب سائٹس میںشائع ہوچکے ہیںجن میںکچھ قابل ذکراخبارات روزنامہ ایکسپریس، روزنامہ اساس، روزنامہ اوصاف، یواین این پاکستان، جیو اُردو، سوچ نیوز، ہماری ویب، راول نیوز، نیوزآف گجرات،ایم ۔بی ڈین نیوز، گوجرخان ایکسپریس، پوسٹ نیوز، بول جہلم، روزنامہ چکوال نامہ، روزنامہ ڈاک، شانِ گجرات، روزنامہ شانہ بشانہ، ٹھنڈی آگ، روزنامہ علاقہ وغیرہ ہیں،یہ بھی اپنی طرز کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ ملک جمشیداعظم اس وقت روزنامہ پاکستان میں بطورِ کالم نگاراپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جہاںان کے شائع ہونے والے کالم “عمران خان مجرم ہوگا”نے کامیابی کے بے شمار ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
ملک جمشید اعظم کی شاعری بھی مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیاکہ ذریعے منظرعام پرآرہی ہے ،جو کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں بہت مقبول ہے ۔ملک جمشید اعظم نے پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انگلش اسپیکنگ اور مائیکرو سافٹ آفس میںبیسٹ پرفارمنس کے ایوارڈز بھی حاصل کئے، اسکے علاوہ ملک جمشید اعظم آٹوکیڈ2D,3D,3D-Maxکے ماہرڈپلومہ ہولڈر بھی ہیں۔ ملک جمشید اعظم ماشااللہ ساڑھے اکیس سال کی عمرمیںعمرہ کی سعادت بھی حاصل کرچکے ہیں اور اس وقت بسلسلہ کاروبار دوبئی میں رہائش پذیرہیں۔ ملک محمد جمشید اعظم کے فیس بک پیج کاایڈریس یہ ہے۔ http://www.facebook.com/pages/MalikJamshaidAzamOfficial