فیس بک نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی

 Facebook

Facebook

امریکا : مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے ٹوئٹر کے سب سے اہم فیچر کی آزمائش کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر موجود تھریڈز کا سلسلہ اب فیس بک کی نیوز فیڈ پر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، فی الحال ایپلی کیشن نے یہ تجربہ کچھ مخصوص و معروف شخصیات کے پیجز پر کیا ہے۔

سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کو اس فیچر کا سب سے پہلے سامنا کرنا پڑا جس کے اسکرین شاٹس انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کیے۔

تھریڈ پوسٹ میں نئی پوسٹ کو سابقہ پوسٹ سے منسلک کیا جاتا ہے۔ یعنی صارفین کسی بھی موضوع کی اپ ڈیٹس ایک پوسٹ کے ذریعے ہی جان لیں گے، ایسے میں مخصوص موضوع کو فولو کرنا آسان ہو گا۔

2017 میں متعارف کروائے جانے والے ٹوئٹر تھریڈ میں لفظوں کی تعداد محدود ہوجاتی ہے جب کہ اس حوالے سے ٹوئٹ کی تعداد پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی۔

ایپلی کیشن کے مطابق ان تھریڈ پوسٹس میں ایک ویو پوسٹ تھریڈ آپشن ہوگا تاکہ لوگ باآسانی اس میں موجود تمام پوسٹس دیکھ سکیں۔

کمپنی نے تاحال واضح نہیں کیا کہ یہ فیچر محض مشہور شخصیات تک محدود رہے گا یا اس سے دیگر افراد بھی مستفید ہو سکیں گے۔