“غیرت ایمانی کہاں سو گئی ؟؟؟”

ہم لوگ فیس بک کے بہت بڑے جہادی ہیں یعنی صرف فیس بک پر احتجاج کریں گے زور و شور سے وہ بھی وقتی ، تھوڑے دن بعد واپس شغل مستی میں گم ہو جائیں گے ! وقتی ابال آتا ہے غیرت میں اور پھر جا کر کہیں سو جاتا ہے ! اگر کچھ نہیں ہے تو عمل نہیں ہے ، زبانی کلامی سپورٹ تو بہت ہے مگر صحیح معنوں میں مدد کہاں ہے؟

ابھی فلسطین کا سیزن ہے تو دھڑا دھڑ پوسٹس کی جا رہی ہیں ان کی حمایت میں، جیسے ہم سے زیادہ کوئی دکھی نہیں
اس سے پہلے برما تھا ،
سریا تھا
عراق تھا
کشمیر تھا
وزیرستان ہے

اور بھی دنیا میں جانے کتنی جگہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے
اور ہم گھوڑے بچ کر سوئے ہوئے ہیں۔۔

کہاں مر گئے سب عرب اور مسلمان لیڈر؟ کہاں مر گیا کمبخت بکاؤ میڈیا !!! کسی کے منہ سے کوئی لفظ نہیں نکلا۔ انہیں کوئی خدا کا خوف نہیں؟ یہ عیش و عشرت کل کو ختم بھی ہونے ہیں۔ مرنا بھی ہے۔ حاکمِ وقت الله کو کیا جواب دیں گے؟ کہاں کئیں عالمی امن کی تنظیمیں؟ کسی کو کچھ نظر نہیں آتا؟ وہ terrorism کے خلاف نعرے کیا ہوئے؟ ظلم اور بربریت کے خلاف تمام مسلم امت سوئی ہوئی کیوں ہے؟ اتنی خاموشی کیوں ہے؟ فٹبال دیکھنے میں مست قوم جب تک ورلڈ کپ سے فارغ ہو گی، پتہ نہیں کتنی اور ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہونگی۔١

آئیے مل کر دعا کریں پاک پروردگار…! ماؤں کی فریاد سن لے، مظلوموں کی آہ سن لے۔ سوئے ہوئے مسلمانوں کو جگا دے، ہمیں ایک کر دے اور اتنی طاقت دے کہ دشمن پر غلبہ نصیب ہو۔ یا رب! ظالموں کو نیست و نابود کر دے۔ الله رب العزت! معصوموں کے خون اور ماؤں کے آنسوؤں کی لاج رکھ لینا۔
آمین الھی آمین

Palestine

Palestine