ایام عزاء میں عزدار حسین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on November 6, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر وفلسفے پر عمل کرتے ہوئے ایام عزاء میں عزادار حسین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عوام سے اپیل کی وہ محرم الحرام کے دوران اتحاد و بھائی چارگی اور اتحاد وبین المسلمین کو فروغ دیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایم پی اے رابطہ آفس شاہ فیصل کالونی میں محرم الحرام کے موقع پر قیام امن ،سیکورٹی انتظامات اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام ،علاقہ معززین ،مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین اور بلدیاتی اداروں سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ،فائر بریگیڈ اور محکمہ صحت کے افسران بھی مووجود تھے ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں سمیت ایام عزاء میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کے شرکاء کو حفاظتی انتظامات اور علاقائی مسائل کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر انتظامات عوامی تعاون کے ذریعے مکمل کئے جائیں انہوں نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے ساتھ تجاوزات اور روکاٹوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے نشاط ضیاء قادری نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور علاقائی مسائل اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنا نے کے لئے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی درستگی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا ئیں انہوں نے مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہ فیصل زون کے حدود میں عشرہ محرم کے دوران عزادار حسین کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے مرکزی کنٹرول روم شاہ فیصل کالونی نمبر4کے ڈے روڈ نزد کھو کھر کلب پر قائم کردیا گیا ہے جو یکم تا عاشور محرم تک 24گھنٹے عوامی سہولیات کی فراہمی کے اپنی خدمات انجام دے گا جس میں عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے نمائندے شکایات کے بروقت ازالے کے لئے مووجود ہوں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com