سہولیات کی فراہمی اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ، مسیحی رہنمائوں سے ملاقات مسیحی عوام کو کرسمس کی مبارکباد دی

کراچی : ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چناکی ہدایت پر کرسمس کے موقع پر سہولیات کی فراہمی اور حفاظتی انتظامات کے معائنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ڈسٹرکٹ کورنگی ممتاز احمد چنا اور مختیار کار احمد میمن نے شاہ فیصل کالونی میں قائم چرچوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے چرچوں کے منتظمین اور کرسمس کے موقع پر عبادات میں مصروف مسیحی عوام سے ملاقات کی اور اُنہیں کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مسیحی عوام گرجا گھروں کے منتظمین نے سہولیات کی فراہمی اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے مسیحی عوام نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔