کراچی: حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ سازش کے ذریعے عوام کی دلوں سے ایم کیو ایم کی محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، کراچی والے ہی کراچی کو مسائل سے نکالیں گے وسائل اور اختیار پر قبضہ عوام زیادہ دیر برداشت نہیں کرینگے ۔سندھ حکومت کراچی کی عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی نمائندوں کے سلب شدہ اختیارات کو فی الفور بحال کرے ورنہ شہر کو مسائل سے نکالنے کے لئے عوام کے ہمراہ احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار MNAاقبال محمد علی خان نے ایم پی اے نشاط ضیاء قادری ،ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ کورنگی کے انچارج خالد عمر ،ٹائون انچارج اور دیگر ذمہ دران اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام سے ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کی امین ہے اور ہمیشہ بھائی چارگی اوخوت کو فروغ دینے کے لئے کاوشیں کی ہیں اور ہمیشہ شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے حق پرست اراکین اسمبلی نے شاہ فیصل کالونی میں عزادران حسین کو بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اس موقع پر منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے MNAاقبال محمد علی خان اور MPAنشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ نامساعد حالات اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود عشرہ محرم الحرام کے دوران عزدران حسین کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لایا گیا ہے۔اراکین اسمبلی نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حسینی فلسفہ پر عمل کرتے ہوئے اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹر ی