پتنگ بازوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

Amin Venus

Amin Venus

لاہور (جیوڈیسک) سی سی پی او امین وینس نے کہا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ ساز فیکٹریوں کو خونی کھیل کھیلنے سے ہر قیمت پر روکنا ہو گا۔ انہوں نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو سخت حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر کی اہم اور بلند عمارات پر پولیس اہلکار دور بین کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے

جس علاقے میں پتنگ بازی کا واقعہ سامنے آئے گا اس علاقے کے ایس ایچ اواور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پتنگ بازوں اور پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈائون کیا جائے۔