جے اینڈ ایم فیکٹری کے 2500 ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کردی گئی
Posted on February 13, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی(جی پی آئی) کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں جے اینڈ ایم فیکٹری کے تعطل کے باعث ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا گھمبیر مسئلہ زون کے انویسٹرز کے تعاون سے حل کردیا گیا ہے۔ جے اینڈ ایم کے 2500سے زائد ملازمین کو ان کی تنخواہیں بشمول دیگر واجبات کی ادائیگی چیئرمین EPZA کی خصوصی کاوشوں سے ادا کردی گئی۔
چیئرمین EPZA نے اس مسئلہ کے حل کے لئے زون کے انویسٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جے اینڈ ایم کے ملازمین کو زون کے اندر دیگر آپریشنل یونٹس میں ملازمت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور مزید کہا کہ محنت کش ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے ہم ہر وقت ان کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں۔